ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: 5سالہ بچی کی عصمت پر حملہ، مقامی لوگوں کا پولیس تھانہ پر احتجاج

بنگلورو: 5سالہ بچی کی عصمت پر حملہ، مقامی لوگوں کا پولیس تھانہ پر احتجاج

Tue, 21 Sep 2021 11:44:39    S.O. News Service

بنگلورو ،21؍ستمبر (ایس او نیوز)کل رات یہاں سنجے نگر پولیس تھانے کے سامنے ایک سو سے زیادہ افراد اکٹھا ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے۔ وہ اس 25سالہ فرد کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جس نے ایک 5 سالہ معصوم بچی پر جنسی حملہ کیا تھا۔لوگ بہت غصہ میں تھے اور پولیس انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس ہجوم میں متاثرہ بچی کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔ چند احتجاجی تو پولیس تھانے کے اندر بھی گھس پڑے اور پولیس والوں سے مطالبہ کرنے لگے کہ وہ اس درندہ کو ان کے حوالے کردیں اوروہی اسے سبق سکھائیں گے۔ پولیس کو انہیں یہ سمجھانے میں بہت مشکل پیش آئی کہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ بچی کے گھر والوں کو بھی بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف پوسکو قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور اسے بہت جلد سخت سزا مل جائے گی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہے اور ملازمت کی تلاش میں بنگلورو آیا ہوا تھا۔ وہ متاثرہ لڑکی کے گھر کے پڑوس میں رہ رہا تھا۔ بچی کو اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے اور اس کے گھر والوں نے پولیس میں رسمی شکایت درج کروادی ہے۔ہیبال کے رکن اسمبلی بیرتی سریش نے پولیس تھانہ پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات کی۔


Share: